سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ، صرافہ بازار سے عوام کے لیے بری خبر آگئی

 سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ، صرافہ بازار سے عوام کے لیے بری خبر آگئی فائل فوٹو سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ، صرافہ بازار سے عوام کے لیے بری خبر آگئی

کاروباری ہفتے کے پہلے روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 100 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 4 ہزار 100 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 86 روپے اضافے سے 89 ہزار 249 روپے ہوگئی۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 11 ڈالر اضافے سے 1781 ڈالر فی اونس رہی۔
دوسری جانب ملک میں ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے ٹویٹر پر جاری پیغام کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی 0.06 پیسے اضافہ ہوا ہے، قیمت میں اضافے کے بعد ڈالر کی نئی قیمت 153 روپے 36 پیسے ہوگئی۔

install suchtv android app on google app store