حکومت کا عوام کیلئے رمضان المبارک کا تحفہ، ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان

ایل پی جی فائل فوٹو ایل پی جی

او جی ڈی سی ایل نے اوگرا کی مقرر کردہ پیداواری قیمت سے مزید 27 روپے فی کلو کمی کا اعلان کردیا۔

حکومت کی جانب سے عوام کے لئے رمضان المبارک اور عید کا تحفہ سامنے آیا ہے، چیئرمین ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن پاکستان عرفان کھوکھر کے مطابق صرف 2 دن میں پاکستانی ایل پی جی پروڈیوسر او جی ڈی سی ایل نے اوگرا کی مقرر کردہ پیداواری قیمت سے مزید 27 روپے فی کلوکمی کا اعلان کر دیا۔

چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن نے بتایا کہ سرکاری پیداواری ادارہ او جی ڈی سی ایل نے اوگرا کی مقرر کردہ پیداواری قیمت 74,223.47روپے کو کم کر کے 47,000 مقرر کردی، اوگرا نے گھریلو سیلنڈر کی قیمت 1,572روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت 6,050 روپے مقرر کی تھی، ایل پی جی اوگرا کی مقرر کردہ قیمت سے گھریلو سیلنڈر 300 روپے اور کمرشل سیلنڈر 1250روپے سستا ہو گیا ہے۔

عرفان کھوکھر کے مطابق ایل پی جی پیداواری قیمت میں 27 روپے فی کلو کمی کے بعد اب مارکیٹ میں قیمت 110 روپے فی کلو، گھریلو سیلنڈر 1270روپے اور کمرشل سیلنڈر 4794 روپے میں دستیاب ہے، اور پاکستان کے بڑے شہروں لاہور، کراچی، اسلام آباد، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور ملتان میں 100روپے فی کلو پر آگئی ہے، جب کہ پہاڑی علاقے (گلگت بلتستان، باغ، آزاد کشمیر وغیرہ) میں 115روپے فی کلو پر آگئی ہے۔

 

install suchtv android app on google app store