جون کے پہلے ہفتے میں قومی بجٹ پیش کیا جائے گا

جون کے پہلے ہفتے میں قومی بجٹ  پیش کیا جائے گا فائل فوٹو جون کے پہلے ہفتے میں قومی بجٹ پیش کیا جائے گا

قومی بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا ، اس سلسلے میں محکمہ خزانہ کے تمام افسران کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئی ہے۔ محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ قومی بجٹ جون کےپہلےہفتےقومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا جبکہ پنجاب کا بجٹ جون کے دوسرے ہفتے پیش کیا جائے گا۔

بجٹ پیش ہونے تک تقرروتبادلوں پرپابندی عائد کرتے ہوئے محکمہ خزانہ کے تمام افسران کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی ہے، ملازمین کی تنخواہ میں اضافے سے متعلق رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش کی جائے گی۔

گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت آئندہ بجٹ سےمتعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا تھا ، جس ‏میں آئندہ بجٹ اور ملکی معیشت کے امور پر مشاورت کی گئی۔

اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا تھا کہ آئندہ مالی سال کابجٹ ترقیاتی بجٹ ہوگا، آئندہ مالی ‏سال بجٹ میں تمام توجہ شرح نمومیں اضافےپرہوگی، ترقیاتی کاموں کومزیدتیزکرکےنئےمنصوبوں کا ‏اجرا کیاجائےگا۔

وزیراعظم عمران خان نے ہدایت دی تھی کہ آئندہ بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کےساتھ مہنگائی کی ‏شرح کو روکنے پر خصوصی توجہ دی جائے اور عوام کی ضروریات کو مدنظر رکھتےہوئےترقیاتی ‏منصوبوں کو حتمی شکل دی جائے۔

 

install suchtv android app on google app store