اسرائیلی حکام سے خفیہ ملاقاتیں، برطانوی وزیر مستعفی

 برطانوی وزیر انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ پریتی پٹیل فائل فوٹو برطانوی وزیر انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ پریتی پٹیل

اسرائیلی حکام سے خفیہ ملاقاتیں کرنے والی برطانوی وزیر انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ پریتی پٹیل نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے،،برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ خاتون وزیر نے امور حکومت سے تجاوز کرنے کی کوشش کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پریتی پٹیل نے اسرائیلی فوج کو برطانوی ٹیکس گزاروں کا پیسا بھیجنے کی بھی کوشش کی تھی، ملاقاتوں کا تنازع شدید ہونے پر پریتی کو دورہ افریقا سے فوری واپس بلایا گیا۔

برطانوی وزیر کی وزیر اعظم تھریسامے سے ملاقات کے بعد وزیراعظم ہاوس نے پریتی پٹیل کے استعفیٰ کا اعلان کیا۔اعلان کے مطابق برطانوی وزیر محنت و بین الاقوامی ترقی نے چھٹیوں کے دوران اسرائیلی حکام سے خفیہ ملاقاتیں کیں، وزیراعظم ہاؤس نے وزیر محنت سے ان ملاقاتوں پر وضاحت طلب کی تھی۔

اعلان کے مطابق وزیراعظم ہائوس نے وزیر کی ان ملاقاتوں کو امور حکومت تجاوز کرنے کی کوشش قرار دیا، جس پرپریتی پٹیل نے معذرت کا اظہار بھی کیا ہے۔

پریتی پٹیل نے اسرائیلی حکام سے متنازعہ خفیہ ملاقاتیں کی، انہوں نے رواں برس اگست میں غیر اعلانیہ طور پر گولان کی پہاڑیوں کا دورہ بھی کیا تھا۔

ایک ہفتےکےدوران 2برطانوی وزرا استعفی دے چکے ہیں، اس سے قبل سابق وزیر دفاع سر مائیکل فیلن نے استعفیٰ دیا تھا۔

install suchtv android app on google app store