ترک شہريوں کے ليے امريکی ويزے بحال

امریکا اور ترکی کے درمیان کشیدگی کے بعد حالات معمول پر آنا شروع ہوگئے ہیں۔

امریکا نے ترک شہریوں کےلئے ویزا سروس بحال کردی ہے،ادھر ترکی نے بھی امریکی شہریوں کےلئے ویزا سروس بحال کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ 

ترک حکومتی ذرائع کے مطابق امريکی شہريوں کے ليے ويزے کا اجراء بحال کيا جا سکتا ہے۔

قبل ازيں ترکی ميں امريکی سفارت خانے نے اعلان کيا تھا کہ ترک شہريوں کے ليے ويزا سروس جزوی طور پر بحال کی جا رہی ہے، جس کی پير کی شب تصديق بھی کر دی گئی۔

اسی کے رد عمل ميں ترک حکومت نے بھی اب عنديہ ديا ہے کہ امريکی شہريوں کے ليے بھی يہ سہولت بحال ہو سکتی ہے۔ يہ پيش رفت دونوں ملکوں کے مابين سفارتی تعلقات ميں بہتری کی عکاس ہے۔

چند روز قبل سفارتی تنازعے کے سبب امريکا اور پھر اس کے رد عمل ميں ترکی نے ايک دوسرے کے شہريوں کے ليے ويزے جاری کرنے پر پابندی لگا دی تھی۔

install suchtv android app on google app store