روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی، میانمار پر پابندیوں کا بل امریکی سینیٹ میں پیش

 ری پبلکن سینیٹر جان مکین فائل فوٹو ری پبلکن سینیٹر جان مکین

روہنگیا میں مسلمانوں کی نسل کشی جاری ہے۔ امریکی سینیٹ میں میانمار پر پابندیوں کا بل پیش کردیا گیا۔ آنگ سان سوچی نے تشدد سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ہے۔

میانمار پر پابندیوں کا بل ڈیموکریٹ سینیٹر بین کارڈن اور ری پبلکن سینیٹر جان مکین نے ایوان میں پیش کیا۔ بل کے مسودے میں تجویز دی گئی ہے کہ میانمار کی فوج مسلمانوں کی نسل کشی کررہی ہے۔ فوجی حکام پر ٹارگیٹڈ پابندیاں لگائی جائیں۔

امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نومبر کے وسط میانمار جائیں گے اور مسلمانوں پر تشدد سے متعلق حکومت سے مذاکرات کریں گے۔ عالمی دباؤ کے بعد میانمار کی وزیر خارجہ آنگ سان سوچی نے راخائن صوبے کا دورہ کیا۔

install suchtv android app on google app store