قائداعظم کی صاحبزادی دینا واڈیا انتقال کرگئیں

قائداعظم کی صاحبزادی دینا واڈیا انتقال کرگئیں فائل فوٹو قائداعظم کی صاحبزادی دینا واڈیا انتقال کرگئیں

قائداعظم محمد علی جناح کی صاحبزادی دینا واڈیا 98 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

قائداعظم محمد علی جناح کی صاحبزادی دینا واڈیا 98 برس کی عمر میں نیویارک میں انتقال کرگئیں، دینا واڈیا قائداعظم کی اکلوتی بیٹی تھیں اوروہ 15 اگست 1919 کو لندن میں پیدا ہوئیں۔

دینا واڈیا 1948 میں قائداعظم کی وفات کے بعد افسوس کے لئے کراچی بھی آئیں۔ تاہم بعدازاں وہ ممبئی واپسی کے بعد نیویارک منتقل ہو گئیں۔

دینا واڈیا کی والد قائداعظم محمد علی جناح کے ہمراہ ایک تصویر
دینا واڈیا کی والد قائداعظم محمد علی جناح کے ہمراہ ایک تصویر

وہ آخری مرتبہ 2004 میں پاکستان آئیں اور اپنے والد کی آخری آرام گاہ مزار قائد پر بھی گئیں۔

معروف مصنف، صحافی، شاعر، محقق اور مورخ عقیل عباس جعفری لکھتے ہیں کہ دورہ پاکستان کے موقع پر مزار قائد پر موجود مہمانوں کی کتاب میں انہوں نے اپنے تاثرات میں ایک جملہ یوں لکھا " یہ میرے لئے ایک دکھ بھرا شاندار دن تھا۔ اُن کے خواب کو پورا کیجئے"۔

اپنی والدہ کے ہمراہ پاکستان آنے والے دینا کے بیٹے نلسی واڈیا نے اپنے نانا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مہمانوں کی کتاب میں لکھا کہ ’’آج یہاں آنے کا میرا دیرینہ خواب پورا ہو گیا ہے‘‘۔

نلسی واڈیا نے اپنے تاثرات میں مزید لکھا کہ ’’اپنے نانا کا خواب پورا ہونے پر دوبارہ آؤں گی‘‘۔

install suchtv android app on google app store