ترکی اور عراق کے درمیان نیا سرحدی منصوبہ

ترکی اور عراق کے درمیان نیا سرحدی منصوبہ file photo

ترکی اورعراق نے مشترکہ طور پر سرحدی گزرگاہوں کے کنٹرول کی نئی منصوبہ بندی کی ہے،،پہلے مرحلے میں عراقی حکام نے ترکی کے ساتھ سرحد پر واقع ابراہیم الخلیل گزرگاہ پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

یہ اہم پیش رفت ایک مشترکہ عسکری وفد کے گزرگاہ پہنچنے کے بعد سامنے آئی، جس کی قیادت عراقی فوج کے چیف آف اسٹاف عثمان الغانمی کر رہے تھے۔

ان کے ساتھ پیشمرگہ فورسز کے سربراہ بھی موجود تھے۔

وفد نے گزرگاہ کا دورہ کیا جس کو فریقین کے درمیان تین روز کے مذاکرات کے بعد عراقی وفاقی فورسز کے حوالے کر دینے پر اتفاق رائے طے پا گیا تھا۔عراقی فوج کے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ فوجی اہل کاروں کی ایک ٹیم کردستان اور شام کے درمیان ایک سرحدی گزرگاہ پر کنٹرول کے لیے تیاری کر رہی ہے۔

ترکی کے وزیراعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ ترکی کے ساتھ سرحد پر واقع مرکزی گزرگاہ کا کنٹرول عراقی کردسستان کی حکومت سے عراق کی مرکزی حکومت کے حوالے کر دیا گیا۔

install suchtv android app on google app store