ایران ایٹمی ڈیل کی خلاف ورزی نہیں کر رہا

  • اپ ڈیٹ:
Iran's Bushehr nuclear plant Iran's Bushehr nuclear plant

 عالمی جوہری ایجنسی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے موقف کو مسترد کردیا ہے عالمی ایجنسی کا کہنا ہے کہ ایران معاہدے پر عمل درآمد کررہا ہے اور اسکی جانب سے کوئی خلاف ورزی نہیں کی گئی۔

سربراہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی یوکیاامانو نے بتایا ہے کہ ایرانی محتاط ہیں اورہم کسی مشکل کے بغیر تصدیق کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔

یوکیاامانو کے کہا کہ ایران مشترکا جامع پلان آف ایکشن پر اپنے وعدوں پر عمل کر رہا ہے۔

ایران میں تمام مقامات تک رسائی حاصل ہے۔ ٹرمپ کی مخالفت کےباوجودآئی اےای اے، فرانس کا نیو کلیئر ڈیل پرایران کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے ۔

فرانسیسی وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ آئی اےای اے کے سبب ہم ایران ڈیل کے بارے میں فکر مند نہیں ہیں۔

فرانس کا کہنا ہے کہ ایران کےبیلسٹک میزائل پروگرام، شام میں فوجی کارروائی پر تحفظات ہیں مگر یہ ڈیل کاحصہ نہیں۔

install suchtv android app on google app store