شاہ سلمان کا عراقی وزیراعظم کو ٹیلی فون, دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر بات چیت

سعودی بادشاہ سلمان فائل فوٹو سعودی بادشاہ سلمان

سعودی عرب اورعراق کے درمیان ستائیس سالوں کے بعد فضائی رابطے کے بحال ہوگئے ہیں ادھر سعودی بادشاہ نے عراقی وزیراعظم حیدر العبادی سے ٹیلی فونک رابطہ بھی کیا ہے۔

سعودی عرب کی نجی فضائی کمپنی کا تجارتی طیارہ بغداد پہنچا تھا، اس فلائٹ کی اہمیت کے پیش نظر اسکا استقبال عراقی وزیر برائے ٹرانسپورٹ کاظم فنجان الحمامی اور سعودی سفیر عبد العزیز الشمری نے کیا تھا۔

اس کے دوسرے ہی روز عراقی فوج کے سربراہ جنرل عثمان الغانمی کی قیادت میں اعلیٰ عسکری وفد نے سعودی عرب کا دو روزہ دورہ شروع کیا اور سعودی مسلح افواج کے سر براہ جنرل عبدالرحمان البنیان سے ملاقات کی۔

عراقی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ دونوں ممالک کے فوجی سربراہان نے دو طرفہ تعاون سمیت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون بڑھانے اور دونوں ملکوں کے درمیان سرحدی گزرگاہوں کو کھولنے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

ادھر سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی سے ٹیلی فون پر دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورت حال پر بات چیت کی ہے۔

 

 

install suchtv android app on google app store