ٹلرسن دورہ جنوبی ایشیا کیلئے آج واشنگٹن سے روانہ ہوں گے

امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن فائل فوٹو امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن

امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن جنوبی ایشیا سمیت دیگر ممالک کے ایک ہفتے کے دورے پر آج واشنگٹن سے روانہ ہوں گے۔ توقع ہے کہ وہ آئندہ ہفتے پاکستان پہنچیں گے۔

پاکستانی دفتر خارجہ نے ٹلرسن کے دورے کے بارے میں تاریخ کا حتمی اعلان نہیں کیا ہے لیکن امریکی وزارت خارجہ نے میڈیا کو بتایا کہ ٹلرسن اگلے ہفتے پاکستان اور بھارت کا دورہ کریں گے۔

دورہ پاکستان کے دوران امریکی وزیر خارجہ اعلیٰ سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقات کریں گے اور دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

اس کے علاوہ جنوبی ایشیا کے حوالے سے نئی امریکی پالیسی پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

install suchtv android app on google app store