19 کیرات کے نایاب گلابی ہیرے کی نیلامی

گلابی ہیرا گلابی ہیرا

یہ گلابی ہیرا جو کبھی انگلستان کے بادشاہ لوئس 14 ، نپولین بونا پارٹ اور دیگر فرانسیسی بادشاہوں کی ملکیت ہوا کرتا تھا، گزشتہ 130 برس میں پہلی بار نیلامی کیلئے پیش کیا جا رہا ہے۔ ’لی گرینڈ مازارین‘ نامی یہ ہیرا اس سے قبل 1887 میں نیلام کیا گیا تھا۔ یہ ہیرا بھارت کی گولکنڈا کان سے نکالا گیا تھا اور اٹھاوریں صدی سے یہ تقریباً ہر فرانسیسی بادشاہ کے تاج کی زینت رہا ہے۔

یہ ہیرا 14 نومبر کو جنیوا میں نیلا کیا جائے گا۔ نیلام گھر نے نیلام سے قبل اس کی قیمت کا اندازہ 60 لاکھ سے 90 لاکھ ڈالر کے درمیان لگایا ہے۔ یہ ہیرا اس وقت کسی شخص کی ذاتی ملکیت ہے اور اُس شخص نے اپنی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔ یہ نایاب گلابی ہیرا کرسٹی نامی نیلا گھر میں فروخت کیا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store