سفری پابندیوں سے متعلق صدر ٹرمپ کا حکم نامہ پھر معطل

سفری پابندیوں سے متعلق صدر ٹرمپ کا حکم نامہ پھر معطل فائل فوٹو سفری پابندیوں سے متعلق صدر ٹرمپ کا حکم نامہ پھر معطل

امریکی عدالت نے ایک بار پھر صدر ٹرمپ کی جانب سے عائد کردہ سفری پابندیوں کا حکم نامہ معطل کردیا ہے،،یہ سفری پابندیاں اس ہفتے سے لاگو ہونا تھیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق ریاست ہوائی کی عدالت نے صدر ٹرمپ کی جانب سے لیبیا، شام، یمن، صومالیہ سمیت متعدد ممالک کے شہریوں پر امریکا میں داخلے کی پابندیوں کے حکم نامے کو معطل کردیا ہے۔جج ڈیرک واٹسن نے اپنے فیصلے میں کہا کہ وفاقی امیگریشن کے قوانین صدر کو یہ اختیارات نہیں دیتے کہ وہ کسی ملک کے باشندوں پر سفری پابندیاں عائد کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ صدر یہ ثابت کرنے میں ناکام رہے ہیں کہ جن ممالک کے شہریوں پر پابندیاں عائد کی جارہی ہیں وہ امریکی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں ۔اس سے قبل اسی سال مارچ میں بھی ریاست ہوائی کی ہی عدالت نے صدر ٹرمپ کے سفری پابندی کے ایک اور حکم نامے کو بھی معطل کردیا تھا۔

 

 

install suchtv android app on google app store