شدید چیلنجز درپیش ہیں، مستقبل روشن ہے: چینی صدر

چینی صدر شی جن پنگ فائل فوٹو چینی صدر شی جن پنگ

چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین کو شدید چیلنجز درپیش ہیں لیکن مستقبل روشن ہے،،کرپشن کے خلاف ہماری مہم زور پکڑ چکی ہے، ایسے اقدامات نہ کئے جائیں جس سے قیادت مجروح ہو یا شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے۔

بیجنگ کے گریٹ ہال میں چین کی حکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی کا19واں اجلاس جاری ہے ، اجلاس میں 2ہزارمندوبین شریک ہیں۔ایک ہفتہ جاری رہنےوالی کانگریس میں فیصلہ ساز کمیٹی کےسرکردہ افرادکاانتخاب اور اگلےپانچ برس کے لیے چین کی پالیسی طےکی جائےگی۔

صدر شی جن پنگ نے اپنے افتتاحی خطاب میں کہا کہ چین دہشت گردی، علیحدگی پسندی، مذہبی انتہاپسندی سےنمٹنے کی کوششیں جاری رکھےگا، تمام لوگوں کےمفادات کے لیےقومی سلامتی برقراررکھنےکی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام لوگوں کےمفادات کے لیےقومی سلامتی برقرار رکھنےکی کوشش کررہےہیں، اعتدال پسند معاشرےکے لئےفیصلہ کن فتح مقدربنائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ چین اسموگ سےنمٹنےکی کوشش جاری رکھےگا، غیر ملکی سرمایہ کاروں کے حقوق اور مفادات کی حفاظت کریں گے۔

install suchtv android app on google app store