لندن میں ڈرائیور نے کار لوگوں پر چڑھا دی، متعدد افراد زخمی

نیچرل ہسٹری میوزیم کے قریب ایک شخص نے کار لوگوں پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے جب کہ پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق لندن کے نیچرل ہسٹری میوزیم کے قریب سیاہ فام شخص نے تیز رفتار کار لوگوں پر چڑھادی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاہم پولیس کی جانب سے حملہ آور کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے، البتہ فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے ایک سیاہ فام شخص کو زمین پر دبوچ رکھا ہے اور اسے گرفتار کرنے کے لئے ہتھکڑیاں پہنا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مارچ میں بھی ایک کار سوار حملہ آور نے برطانوی پارلیمنٹ کے سامنے ویسٹ منسٹر پل پر پہلے متعدد افراد کو کچلا اور پھر پولیس اہلکاروں سمیت شہریوں پر چاقو سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے تھے۔ رواں برس جون میں بھی ایک خاتون نے عید کے اجتماع پر گاڑی چڑھا دی تھی جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 8 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

install suchtv android app on google app store