امریکا نے جنگ کے اعلان میں پہل کی: شمالی کوریا

شمالی کوریا کے وزیر خارجہ ری یانگ ہو فائل فوٹو شمالی کوریا کے وزیر خارجہ ری یانگ ہو

شمالی کوریا کے وزیر خارجہ ری یانگ ہو کا کہنا ہے کہ امریکی صدر نے اعلان جنگ کر دیا ہے ہم اس کے خلاف تمام اقدامات کرنے کا حق رکھتے ہیں۔

نیویارک میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے شمالی کورین وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ عالمی برادری یاد رکھے یہ ٹرمپ تھا جس نے شمالی کوریا سے جنگ کا اعلان کیا۔

ٹرمپ نے خود جنگ کا راستہ چنا اسکے شمالی کوریا کو تباہ کرنے کی دھمکیاں دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا کے اعلان جنگ کے بعد ہم ہر طرح کے اقدامات کا حق رکھتے ہیں شمالی کورین حدود میں نہ ہوتے ہوئے بھی ہم امریکی بمبار طیاروں کو مار گرانے کا بھی حق رکھتے ہیں۔

عالمی قوانین کی روح سے ہر ملک کو اپنی سلامتی کے دفاع کا حق حاصل ہے،،شمالی کورین وزیر خارجہ کا کہنا تھاکہ دنیا کے کسی ملک کو حق حاصل نہیں ہے کہ وہ کسی بھی ملک کو دفاع کے حق سے محروم کردے۔

اس سے قبل امریکی صدر نے اقوام متحدہ میں شمالی کورین وزیر خارجہ کی تقریر کے بعد انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

 

install suchtv android app on google app store