جنرل اسمبلی اجلاس: سشما سوراج دہشت گردی کا رونا رو رہی تھیں

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں جب سشما سوراج دہشت گردی کا رونا رو رہی تھیں تو اسی عمارت کے باہر سکھ اور کشمیری بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ سکھ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ بھارت سے بڑا دہشت گرد کوئی نہیں، مودی سرکار کے ہندو توا نظریے کی بنیاد ہی دہشت گردی پر مبنی ہے۔

بھارتی وزیر خارجہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے سوالوں کا جواب دینے کے بجائے بھارت کی نام نہاد ترقی پر بھاشن دیتی رہیں اور پاکستان پر وہی گھسے پٹے بے بنیاد الزامات لگاتی رہیں جو ہر بار اقوام عالم کے سامنے خود کو معصوم ظاہر کرنے کے لئے لگائے جاتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store