ترکی، روس اور ایران کے درمیان شام میں ’’سیف زون‘‘ سمجھوتے پر اتفاق

ترکی، روس اور ایران کے درمیان شام میں ’’سیف زون‘‘ سمجھوتے پر اتفاق ترکی، روس اور ایران کے درمیان شام میں ’’سیف زون‘‘ سمجھوتے پر اتفاق

قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں ترکی ، روس اور ایران نے امن بات چیت کے دوران شام کے گردو نواح میں کشیدگی سے پاک دیگر زونز پر عمل درآمد کی نگرانی کے لیے سیف زون کے قیام اور ان کے درمیان رابطے کا مرکز قائم کرنے پر اتفاق کیاہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق آستانہ میں ترکی، روس اور ایران نے ایک سمجھوتے پر اتفاق کیا جس کے تحت یہ ممالک آئندہ 6 ماہ تک شام کے صوبہ ادلب میں کشیدگی سے پاک زون کی نگرانی کے لیے مل کر کام کریں گے، یہ بات ایک مشترکہ بیان میں کہی گئی ہے جو تینوں ملکوں کی جانب سے قزاقستان کی جانب سے مذاکرات کے بعد جاری کیا گیا۔

ترکی کے وزیر خارجہ کے مطابق کشیدگی میں کمی لانے سے متعلق زونز کے اندر کنٹرول اور عمل درآمد کے مقامات پر تینوں ملکوں سے تعلق رکھنے والے مبصرین تعینات کیے جائیں گے ، جب کہ مبصرین کا اہم کام حکومت اور مخالفین کے مابین تنازعات کو دور کرنا اور جنگ بندی کی ممکنہ خلاف ورزیوں پر نظر رکھنا ہے۔

روس کے خبر رساں ادارے نے شام امن مذاکرات میں شریک روس کے نمائندے ، الیگزینڈر لاروینتیف کے حوالے سے بتایا ہے کہ تینوں ملکوں نے کشیدگی گھٹانے کے زونز کے معاملے پر اتفاق تو کرلیا ہے لیکن یہ کام کس طرح مکمل کیا جائے اس کی تفصیل طے ہونا باقی ہے۔

install suchtv android app on google app store