ٹرمپ کو پناہ گزینوں پر پابندی کا دائرہ وسیع کرنے کی اجازت مل گئی

امریکی  صدر ٹرمپ فائل فوٹو امریکی صدر ٹرمپ

امریکی عدالت نے صدر ٹرمپ کو مختلف ممالک سے آنے والے پناہ گزینوں پر پابندی کا دائرہ اختیار وسیع کرنے کی اجازت دے دی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے فیڈرل اپیل کورٹ کے حکم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا جس پر عدالت عظمیٰ نے امریکا میں پناہ گزینوں کے داخلے پر پابندی کو محدود کرنے کا فیڈرل کورٹ کا حکم معطل کردیا اور صدر ٹرمپ کو پناہ گزینوں پر پابندی کا دائرہ اختیار وسیع کرنے کی اجازت دے دی۔

امریکی صدر نے اپنا منصب سنبھالنے کے بعد 6 مارچ کے حکم میں 6 بڑے مسلم ممالک کے پناہ گزینوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی عائد کی تھی۔ ان ممالک میں لیبیا، صومالیہ، سوڈان، شام اور یمن شامل تھے۔

جب کہ امریکی صدر کے فیصلے کو اپیل کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا اور کورٹ نے اس حکم کو معطل کردیا تھا جس سے 24 ہزارپناہ گزینوں کی امریکا میں داخلے کی راہ ہموار ہوئی تھی۔

install suchtv android app on google app store