لبنان اور شام کے سرحدی علاقے سے داعش کا خاتمہ ہو گیا

لبنان اور شام کے سرحدی علاقےسے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کا شاندار جشن منایا گیا۔ لبنانی افواج اور حزب اللہ کے جنگجوؤں نے دہشت گردوں کا ایسا گھیرا تنگ کیا اور انکو بھاگنے پر مجبور کردیا۔ حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ نے داعش کے خاتمے کو لبنان کی دوسرے بڑی اور اہم کامیابی قرار دیا ہے۔

لبنان کے تینوں سرحدی علاقوں سے داعش کے مکمل خاتمے کے بعد شاندار انداز میں جشن منایا گیا۔ لبنانی اورحزب اللہ کے فوجیوں نے مشترکہ طور پر ارسال کے علاقے میں ایک پریڈ کی اور لبنان اور حزب اللہ کا پرچم لہرایا۔
لبنان اور حزب اللہ کے فوجیوں نے پرچم تھام کر ارسال کی پہاڑیوں پر مارچ بھی کیا۔

لبنانی اور حزب اللہ کے فوجیوں کی شاندار فتح پر ارسال، راس بیل بیک اور قائہ ٹاؤن میں بھی شہریوں نے خوب جشن منایا اور خوشی کا اظہارکیا،،اس موقع پر لبنانی آرمی چیف جوزف عون نے اپنے خطاب میں قوم کو مبارکباد دی اور حزب کے قابل ذکر کرداد کی تعریف کی۔

انہوں نے فجر الجورد نامی آپریشن کی کامیابی کا سہرہ حزب اللہ کے ان کمانڈز کے سر سجایا جنکی ناقابل یقین خدمات سے فتح حاصل ہوئی۔

ادھر حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے اپنے خطاب میں اسکو لبنانی عوام کی اسرائیل کے خلاف دوسری بڑی فتح قرار دیا۔ انکا کہنا تھاکہ دوہزار میں اسرائیل کو شکست دی تھی اب اسرائیل کے پالے ہوئے دہشت گردوں کو۔ انکا کہنا تھاکہ دہشت گرد اب لبنان کو رخ کرنے کو شوچیں گے بھی نہیں۔

لبنان اور شام کے سرحدی علاقوں ارسال، راس بیل بیک اور قائہ ٹاؤن میں دہشت گرد تنظیم داعش نے اسرائیل اور کئی عالمی طاقتوں کے آشیر باد سے قبضہ کرکے شہریوں کو یرغمال بنا رکھا تھا جس کے صفائے کےلئے لبنان افواج اور حزب اللہ نے مشترکہ طور پر آپریشن کیا اور داعش کے دہشت گردوں صفایا کیا۔

install suchtv android app on google app store