عراقی وزیراعظم نے تلعفر کی آزادی کا اعلان کر دیا

عراقی وزیراعظم نے تلعفر کی آزادی کا اعلان کر دیا عراقی وزیراعظم نے تلعفر کی آزادی کا اعلان کر دیا

عراقی فورسز نے موصل اور تلعفر کی آزادی کے بعد العیاضیہ کو بھی داعش دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کردیا ہے۔ فورسز کی فتح پر عراقی وزیر اعظم نے قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے کونے کونے سے دہشت گردوں کا خاتمہ کریں گے۔

عراقی فورسز نے عراقی رضاکار دستوں اور عراقی پولیس کی مدد سے العیاضيہ علاقہ کو داعش کے وجود سے مکمل طور پر پاک کردیا ہے۔ داعش کو عراق میں تاریخی شکست اور ناکامی کا سامنا ہے۔

عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے صوبے الانبار کے علاقے القائم میں آپریشن کرکے درجنوں خطرناک دہشت گردوں کو ہلاک یا زخمی کردیا ہے۔ عراقی فوج نے صوبہ الانبار کے علاقے القائم میں دہشت گردوں کے خلاف ایک منفرد کارروائی کرکے ابوبکر البغدادی کے نائب ''ملا ہاشم فرحات'' سمیت 94 خطرناک دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

صوبہ الانبار کے القائم، عنة اور راوة نامی علاقے تین سال سے داعش کے قبضے میں ہیں۔ عراقی فوج کا کہنا ہے کہ تلعفر کی آزادی کے بعد ان علاقوں کو بھی بہت جلد داعش کی چنگل سے آزاد کرا لئے جائیں گے۔

عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی نے تلعفر کی داعشی دہشت گردوں سے مکمل طور پر آزادی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہم ملک بھر سے داعش کے دہشت گردوں کا خاتمہ کریں گے، شام کی سرحد پر دہشت گردوں کی موجودگی کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہے۔

install suchtv android app on google app store