شام: امریکی اتحادیوں کے فضائی حملے، 100 شہری جاں بحق

شام: امریکی اتحادیوں کے فضائی حملے، 100 شہری جاں بحق فائل فوٹو شام: امریکی اتحادیوں کے فضائی حملے، 100 شہری جاں بحق

شام کے شہررقہ میں امریکی اتحادیوں کے فضائی حملوں میں گزشتہ اڑتالیس گھنٹوں کے دوران ایک سو شہری جاں بحق ہوگئے۔الجزیرہ کے مطابق یہ فضائی حملے داعش کے زیر قبضہ علاقوں میں کئے گئے۔

سیرین آبزرویٹری کے مطابق حملوں میں 42شہری جاں بحق ہوئے جس میں 19بچے اور 12خواتین شامل ہیں۔ آبزویٹری کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد کئی زیادہ ہوسکتی ہے کیوں کہ اتحادی طیاروں نے سٹی سینٹر میں واقع رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا ہے۔

دوسری جانب امریکی اتحاد نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے رقہ اور اس کے قریبی علاقوں پر گزشتہ ہفتے 250 سے زائد فضائی حملے کئے ہیں۔امریکی اتحاد کے ترجمان ریان ڈیلن نے بتایا کہ فضائی حملوں میں رقہ کے بڑے حصے کو نشانہ بنایا گیا۔

آبزرویٹری کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران رقہ میں 167 شہری جاں بحق ہوئے ہیں۔ ڈیلن نے بتایا کہ فضائی حملوں میں شہریوں کی ہلاکتوں کی سنجیدہ تحقیقات کی جائیں گی تاہم انہوں نے بتایا کہ موصل جنگ کے خاتمے کے بعد انہوں نے رقہ میں فضائی حملوں میں اضافہ کیا ہے۔

انہوں نےمقامی رہائشیوں کے حوالے سے بتایا کہ رقہ میں اتوار کے روز سے فضائی حملوں میں 100شہری جاں بحق ہوچکے ہیں جن میں گزشتہ روز بیدو اور السخنی کے علاقوں میں 55شہری جاں بحق ہوئے۔

install suchtv android app on google app store