جنوبی افریقا میں ٹریفک حادثے میں 19 افراد ہلاک

جنوبی افریقا میں ٹریفک حادثے میں 19 افراد ہلاک جنوبی افریقا میں ٹریفک حادثے میں 19 افراد ہلاک

جنوبی افریقا میں پیش آنے والے ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقا کے صوبے کوازولو نتال کے علاقے پیٹرمیریز برگ میں ایک تیز رفتار منی بس بے قابو ہوکر ہائی وے سے نیچے جا گری جس کے نتیجے میں 18 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ ایک شخص نے بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ منی بس میں گنجائش سے زیادہ مسافر سوار تھے، لائسنس کے مطابق بس میں 16 افراد کی گنجائش تھی تاہم اس میں ڈرائیور سمیت 26 افراد سوار تھے۔ حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد جب ریسکیو اہلکار جائے حادثہ پر پہنچے تو انہیں دور دور تک لاشیں بکھری ہوئی ملیں۔

حادثے میں 12 افراد زخمی بھی ہوئے جبکہ حادثے کی حتمی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی۔

install suchtv android app on google app store