بارسلونا: شہر کی فضا بدستور سوگوار، بادشاہ اور ملکہ کا جائے وقوع کا دورہ

بارسلونا: شہر کی فضا بدستور سوگوار، بادشاہ اور ملکہ کا جائے وقوع کا دورہ بارسلونا: شہر کی فضا بدستور سوگوار، بادشاہ اور ملکہ کا جائے وقوع کا دورہ

اسپین کے شہر بارسلونا کی فضا تاحال سوگوار ہے۔ اسپین کے بادشاہ اور ملکہ نے بارسلونا میں حملے کی جگہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے مرنے والوں کی یاد میں پھول رکھے اور شمعیں بھی روشن کیں۔

کنگ فلیپ اور ملکہ لیتیزیا نے بارسلونا میں مرنے والوں کی یاد میں پھول رکھے اور شمعیں روشن کیں۔ ان کے ہمراہ اسپین کے ڈپٹی پرائم منسٹر بھی موجود تھے۔ تقریب میں سیکڑوں افراد نے بھی شرکت کی۔ بادشاہ نے مرنے والوں کی یاد میں تاثرات قلمبند کئے۔

اس سے پہلے شاہی جوڑے نے دو اسپتالوں کا دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے واقعے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی۔

اسپن حکام کا کہنا ہے کہ حملے کی تحقیقات کی جارہی ہے جبکہ پبلک مقامات کی سیکورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store