عراقی فوج کی داعش کے زیرِ قبضہ شہر تلعفر کی آزادی کے لیے کارروائی شروع

عراقی فوج کی داعش کے زیرِ قبضہ شہر تلعفر کی آزادی کے لیے کارروائی شروع عراقی فوج کی داعش کے زیرِ قبضہ شہر تلعفر کی آزادی کے لیے کارروائی شروع

عراقی فوج نے دہشتگر تنظیم داعش کے زیرِ قبضہ آخری عراقی شہر تلعفر کی آزادی کے لیے خلاف کارروائی شروع کردی۔

عراقی وزیرِ اعظم حیدر العبادی نے تقریر میں تلعفر پر حملے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کے پاس اب دو ہی راستے رہ گئے ہیں، ہتھیار ڈال دو یا مر جاؤ۔ حیدر العبادی نے عراقی فوج کی سیاہ وردی پہن کر اور عراقی جھنڈے کے آگے کھڑے ہو کر اعلان کیا کہ تلعفر کو آزاد کروانے کیلئے معرکہ شروع ہو گیا ہے۔

انہوں نے تقریر کے اختتام پر عراقی فوجیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تمام دنیا آپ کے ساتھ ہے۔ عراقی فوج نے جولائی میں داعش کے گڑھ موصل پر قبضہ کر لیا تھا۔

install suchtv android app on google app store