بھارت: ریل حادثے میں 23 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

بھارت: ریل حادثے میں 23 افراد ہلاک، درجنوں زخمی بھارت: ریل حادثے میں 23 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

بھارت کی ریاست اترپردیش میں ایک ایکپریس ٹرین کو خوف ناک حادثہ پیش آیاجس کے نتیجے میں کم از کم 23 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق حکام کا کہنا تھا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارکنوں کو جائے حادثے کی جانب بھیج دیا گیا۔

ریل کا حادثہ اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں پیش آیا جہاں ریل کے 14 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئے جس کو بھارت میں ہونے والے حالیہ حادثوں میں خوف ناک تصور کیا جارہا ہے۔

مظفر نگر کے مجسٹریٹ جی ایس پریادریش کا کہنا تھا کہ '23 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور 64 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں'۔

موقع پر موجود ایک پولیس افسر نے بتایا کہ 50 کےقریب زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ٹی وی فوٹیج سے معلوم ہورہا ہے کہ ریل کو بری طرح نقصان پہنچا ہے اور سیکڑوں لوگ سوار افراد کو ریل کے بوگیوں سے باہر نکالنے کی کوشش کررہے ہیں۔

اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے سینیئرپولیس افسر جیتندر کمار نے کہا کہ 'ہم وہاں پر پھنسے لوگوں کو باہر نکالنے کی کوشش کررہےہیں'۔

ایک اور عہدیدار کا کہنا تھا کہ ریل کے اندر پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے کٹر اور کرینز کا استعمال کیا جارہا ہے اور مرکزی حکومت کی جانب سے بھی کئی امدادی کارکنوں کو سراغ رساں کتوں سمیت ضروری اشیا کےساتھ بھیج دیا گیا ہے۔

حادثے کا شکار ریل دوروز قبل مشرقی شہر پوری سے ہندووں کے مقدس شہر ہریدیوار کے لیے روانہ ہوئی تھی اور اتوار کے روز پہنچنے والی تھی۔

بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے ٹویٹر میں اپنے پیغام میں ریل کے حادثے میں ہلاکتوں اور نقصان پر افسوس اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ ایک سال سے بھی کم عرصے میں اترپردیش میں ہی ریل کے حادثے کے نتیجے میں 146 افراد ہلاک ہوئے تھے جہاں 2 ہزار سےزائد مسافر سوار تھے جبکہ 150 افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔

رواں سال جنوری میں آندرا پرادیش میں ایک ریل کا انجن پٹڑی سے اترنے کے نیتجے میں 40 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

2012 میں اس وقت کی حکومت کی ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ بھارت کے ریلوے حادثات میں سالانہ 15 ہزار افراد ہلاک ہوجاتے ہیں اور سالانہ ہونے والے جانوں کے زیاں کو'قتل عام' قرار دیا تھا۔

install suchtv android app on google app store