ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے افغانستان سے متعلق نئی حکمت عملی کا اعلان جلد متوقع

ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے افغانستان سے متعلق نئی حکمت عملی کا اعلان جلد متوقع ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے افغانستان سے متعلق نئی حکمت عملی کا اعلان جلد متوقع

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے افغانستان سے متعلق نئی حکمت عملی کا جلد اعلان متوقع ہے۔ امریکی صدر نے 16 سالہ جنگ سے متعلق حکمت عملی پر غور کیلئے سیکیورٹی ٹیم اور نائب صدر مائیک پنس کو آج طلب کیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ افغان جنگ سے متعلق مختلف آپشنز پر غور کریں گے۔ اہم اجلاس میں افغانستان میں جاری جنگ میں پاکستان کے کردار کو بھی دیکھا جائیگا۔ امریکا افغانستان میں فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کرنا یا اپنے تمام فوجیوں کو وہاں سے نکالنے کے بارے میں غور کررہا ہے۔

اس وقت آفغانستان میں 8 ہزار 400 امریکی اور تقریباً 5 ہزار نیٹو فوجی موجود ہیں۔ نئی حکمت عملی طے کرنے میں پاکستان اور بھارت کو بھی شریک کیا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store