فن لینڈ میں چاقو بردار شخص کا حملہ، متعدد افراد زخمی

فن لینڈ میں چاقو بردار شخص کا حملہ، متعدد افراد زخمی فن لینڈ میں چاقو بردار شخص کا حملہ، متعدد افراد زخمی

شمالی یورپی ملک فن لینڈ میں چاقو بردار شخص کے حملے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے پی‘ کے مطابق چاقو بردار شخص نے فن لینڈ کے مغربی شہر تُرکو میں لوگوں پر حملہ کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ کرنے والے مشتبہ شخص کو پیر میں گولی مار کر زخمی کرنے کے بعد گرفتار کر لیا گیا۔

فن لینڈ کے براڈکاسٹر ’وائی ایل ای‘ نے اپنی رپورٹ میں کہا گیا کہ شہر کے وسطی علاقے میں کیے جانے والے اس حملے کے بعد گراؤنڈ پر کئی لوگوں کو زخمی حالت میں دیکھا گیا۔

پولیس نے ٹویٹ کے ذریعے عوام کو شہر کے اس حصے میں نہ جانے کی ہدایت کی۔

مقامی ٹیبلائید ’اِلٹا سنومَٹ‘ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ چاقو بردار شخص کے حملے میں ایک مرد اور 5 خواتین زخمی ہوئیں۔

install suchtv android app on google app store