مسجد الحرام میں تعمیراتی کاموں کا آغاز

مسجد الحرام میں تعمیراتی کاموں کا آغاز فائل فوٹو مسجد الحرام میں تعمیراتی کاموں کا آغاز

کرین حادثے کے دو سال بعد ایک بار پھر مسجد الحرام میں تعمیراتی کاموں کا آغاز ہوگیا ہے،،تعمیراتی کام کا آغاز رواں سال حج سیزن کے بعد شروع کیا جائے گا جب مختلف ممالک کے لاکھوں زائرین اپنے گھروں کو لوٹ جائیں گے۔

عرب میڈیا نے ذرائع سے خبر دی ہے کہ دو سالہ تعطل کے بعد بن لادن گروپ نے مسجد حرام کی توسیع کا کام دوبارہ شروع کردیا ہے۔ مسجد حرام کی توسیع کے منصوبے پر 26 ارب 60 کروڑ ڈالر کی لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے اور یہ ٹھیکہ بن لادن کمپنی کو دیا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے بن لادن گروپ کو توسیع حرم کے منصوبے پر کام دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ حکومت کی طرف سے اجازت ملنے کے بعد کمپنی اپنے تمام ملازمین کو ان کے روکے گئے واجبات 20 اگست سے ادا کرنا شروع کردے گی جب کہ کمپنی توسیعی کاموں کا آغاز حج کے فوری بعد شروع کرے گی۔

مسجد حرام میں کرین کا حادثہ ستمبر 2015ء کو پیش آیا تھا۔ مسجد میں نمازیوں پر گرنے والی کرین بن لادن گروپ کی طرف سے نصب کی گئی تھی۔ اس حادثے کے بعد مسجد حرام کی توسیع کا کام روک دیا گیا تھا۔

install suchtv android app on google app store