شاہ سلمان کا قطری عازمین حج کو اپنے خرچ پر حج کرانے کا اعلان

شاہ سلمان کا قطری عازمین حج کو اپنے خرچ پر حج کرانے کا اعلان شاہ سلمان کا قطری عازمین حج کو اپنے خرچ پر حج کرانے کا اعلان

سعودی بادشاہ شاہ سلمان نے قطر بحران میں اچانک یو ٹرن لیتے ہوئے قطری شہریوں کے لئے اظہار ہمدردی کیا ہے۔ سعودی شاہ نے قطری باشندوں کے حج اخراجات خود اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے قطری عازمین حج کے مملکت میں داخلے کے لیے زمینی گذرگاہ کھولنے اور انہیں مناسک حج کی ادائی میں ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ شاہ سلمان کی طرف سے قطری عازمین حج کو دوحہ سے خصوصی حج پروازوں کے ذریعے مکہ مکرمہ لانے اور اپنے خرچ پر انہیں حج کرانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

شاہ سلمان نے یہ فیصلہ قطر کی ایک اعلی شخصیات کی ولی عہد کے ساتھ ملاقات کے بعد کیا ہے۔ ولی عہد نے شال سلمان کو قطری شہریوں کےلئے حج کی سہولیات فراہم کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔

شہزادہ محمد بن سلمان نے جدہ میں قطر کے حاکم خاندان کے اہم فرد الشیخ عبداللہ بن علی بن عبداللہ بن جاسم آل ثانی سے ملاقات کی تھی۔ الشیخ عبداللہ قطر کے بانی حکمران علی بن عبداللہ آل ثانی کے نویں صاحبزادے ہیں

install suchtv android app on google app store