سرحدی تنازعہ پر چین اور بھارت کے درمیان کشیدگی برقرار ہے۔ چین کے وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چین بھارت کے ساتھ سرحد پر امن چاہتا ہے تاہم یہ بات اس وقت تک ممکن نہیں جب تک بھارتی فوج ڈوکلام میں موجود ہے۔
چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ ڈوکلام میں بھارتی فوج کی غیرقانونی مداخلت پر چین کا موقف واضح ہے۔بھارت لائن آف ایکیچوئل کنٹرول اور متعلقہ کنونشز کی پاسداری کرے۔
لداخ میں چینی اور بھارتی افواج کی لڑائی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہ لداخ میں چینی اوربھارتی فوج میں جھڑپوں سے متعلق آگاہ نہیں ہیں اور نہ ہی لداخ میں جھڑپوں کا ڈوکلام تنازعہ سے کوئی تعلق ہے۔