عراق میں داعش کیخلاف آپریشن میں 2 امریکی فوجی ہلاک، 5 زخمی

تل عفر شہر میں راکٹ حملے میں 4 امریکی فوجی ہلاک اور 6 زخمی ہوئے، داعش تل عفر شہر میں راکٹ حملے میں 4 امریکی فوجی ہلاک اور 6 زخمی ہوئے، داعش

عراق میں داعش کے خلاف فوجی آپریشن کے دوران 2 امریکی فوجی ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔ امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ شمالی عراق میں آپریشن کے دوران 2 امریکی فوجی ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔

امریکی فوج نے واقعے کی تفصیلات نہیں بتائیں کہ اس کے فوجی کس کے ہاتھوں مارے گئے تاہم بیان میں کہا گیا کہ یہ فوجی دشمن کی فائرنگ سے ہلاک نہیں ہوئے۔

دوسری جانب داعش نے اپنے بیان میں کہا کہ عراقی شہر تل عفر میں امریکی فوج پر راکٹ حملہ کیا جس میں 4 فوجی ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔ پینٹاگون کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونے والے فوجی عراق میں داعش کے خلاف آپریشن میں مصروف امریکی اتحادی فورس کا حصہ تھے۔

اتحادی کمانڈر لیفٹیٹننٹ جنرل اسٹیفن ٹاؤن سینڈ نے ہلاک شدگان کے لواحقین سے تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ عراق میں امریکا کی زیر قیادت فوجی اتحاد موصل اور دیگر محاذوں پر داعش کو شکست دینے کے لیے آپریشن کررہا ہے جس میں 5 ہزار امریکی فوجی حصہ لے رہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store