مغربی موصل میں 10 امریکی لڑاکا طیاروں کی لینڈگ

ذرائع کے مطابق 10 امریکی لڑاکا طیارے مغربی موصل کے ہوائی اڈے پر لینڈنگ کر چکے ہیں۔ خبر رساں ادارے نے المیادین کے حوالے سے بتایا ہے کہ مغربی موصل کے ائیربیس پر 10 امریکی لڑاکا طیارے جنگی ساز و سامان کے ساتھ اتارے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی جنگی طیارے ایک ایسے وقت میں موصل ائیربیس پر اتارے گئے ہیں کہ عراقی فوج تعلفر میں بدنام زمانہ خونخوار دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف فیصلہ کن آپریشن کی تیاری کررہی ہے۔

خیال رہے کہ تعلفر شہر پر 2014 سے داعش کا قبضہ ہے اور موصل سے صرف 65 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

تلعفر میں 200 سے زائد غیر عراقی مسلح دہشت گرد موجود ہیں جن کا تعلق عرب ممالک سمیت ترکی اور مغرب سے بتایا جاتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ داعش نے تلعفر کے مضافات میں خندقیں کھودنا شروع کردی ہیں۔

عراقی فوج اور عوامی رضاکاروں نے تلعفر کی آزادی کے لئے ایک جامع اور فیصلہ کن آپریشن کا اعلان کیا ہے جس کی وجہ سے دہشت گرد حواس باختہ ہوگئے ہیں۔

install suchtv android app on google app store