امریکہ اور جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کو بڑھتا ہوا خطرہ قرار دیدیا

امریکہ اور جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کو بڑھتا ہوا خطرہ قرار دیدیا امریکہ اور جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کو بڑھتا ہوا خطرہ قرار دیدیا

امریکی صدر اور جنوبی کوریائی صدر نے ٹیلی فونک گفتگو میں شمالی کوریا کو براہ راست بڑھتا ہوا خطرہ قرار دیا ہے۔

دونوں رہنماؤں نے شمالی کوریا پر سلامتی کونسل کی نئی پابندیوں کاخیرمقدم کیا۔ رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ شمالی کوریا سے امریکا، جنوبی کوریا، جاپان اور دیگر ممالک کو خطرہ ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پابندیوں کے بل کی منظوری پر چین اور روس کے کردار کو سراہا۔

دوسری طرف فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان اجلاس میں ملاقاتوں اور سیاسی رہنماؤں کے درمیان رابطوں کاسلسلہ جاری ہے۔ آسیان اجلاس میں جنوبی و شمالی کوریائی وزرائے خارجہ میں سائیڈ لائن ملاقات ہوئی۔ جنوبی کوریائی وزیر خارجہ نے دونوں ملکوں کےدرمیان فوجی سطح پرمذاکرات کرنے پر زور دیا۔

ادھر چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے بھی اپنے شمالی کوریائی ہم منصب سے ملاقات میں زور دیا ہے کہ ان کا ملک فوری طور پر میزائل تجربات کو بند کر دے۔

install suchtv android app on google app store