خواجہ سرا امریکی فوج میں کام نہیں کرسکتے، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خواجہ سراؤں کے فوج میں کام کرنے کی سخت مخالفت کردی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ’’ اپنے جنرلز اور دفاعی ماہرین سے مشورہ کیا جس کے بعد میں نے فیصلہ کیا کہ امریکی حکومت خواجہ سراؤں کو فوج میں قبول نہیں کرے گی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ خواجہ سرا امریکی فوج میں کسی بھی حیثیت میں کام نہیں کرسکتے۔

امریکی صدر نے خواجہ سراؤں پر آنے والی طبی اخراجات کو بوجھ قرار ددیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس طرح کے اخراجات برداشت نہیں کرسکتے لہٰذا ہماری افواج کو اپنی صلاحیتوں پر توجہ دینا ہوگی۔

گزشتہ سال سابق صدر اوباما کی انتظامیہ نے خواجہ سراؤں کو فوج میں آزادانہ طور پر کام کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

لیکن رواں ماہ کے آغاز میں ہی امریکا کے دفاعی سیکریٹری جیمز میٹس نے خواجہ سراؤں کی فوج میں بھرتی کے عمل کو 6 ماہ تک روکنے پر رضا مندی ظاہر کی تھی۔

دوسری جانب بعض ری پبلکنز کی جانب سے بھی خواجہ سراؤں کی فوج میں بھرتی پر شدید مخالفت کی گئی تھی۔

install suchtv android app on google app store