مسجد اقصی میں اسکینرز ہٹائے جانے کے باوجود کشیدگی برقرار

مسجد اقصی میں اسکینرز ہٹائے جانے کے باوجود کشیدگی برقرار فائل فوٹو مسجد اقصی میں اسکینرز ہٹائے جانے کے باوجود کشیدگی برقرار

مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی قابض فوجیوں کے مظالم کا سلسلہ بدستور جاری ہے مسجد اقصی سے متنازعہ اسکینرز ہٹائے جانے کے باوجود کشیدگی برقرار ہے،،فلسطینی صدر محمود عباس کہتے ہیں کہ فلسطین اور اسرائیل کے رابطے منجمد رہیں گے۔

فلسطینی رہنما محمود عباس نے کہا ہے کہ مشرقی یروشلم کے حساس مذہبی مقام پر میٹل ڈیٹیکٹر ہٹائے جانے کے باوجود وہ اسرائیل کے ساتھ رابطے منجمد رکھیں گے۔

انکا کہنا تھاکہ جب تک مسجد اقصی کو دس روز پرانی صورتحال پر نہیں لایا جاتا اس وقت تک اسرائیل کے ساتھ ہر طرح کے روابط معطل رہیں گے۔

احاطے کی نگرانی کرنے والے سینيئر مسلم علما نے اس تبدیلی کو مسترد کر دیا ہے اور کہا کہ دس دن قبل حملے سے پہلے جو انتظامات تھے وہی واپس لائے جائیں

ادھر غزہ میں بھی بڑی تعدا دمیں فلسطینی شہریوں نے اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور اسرائیل کے حالیہ مظالم کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینز اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے مظاہرین کا کہنا تھاکہ مسجد اقصی کی سیکورٹی میں تبدیلی اصل میں اسلامی تشخص کی تبدیل کی جانب ایک قدم ہے

قابض اسرائیلی فورسز کے خلاف احتجاج کے دوران کئی مقامات پر جھڑپیں بھی ہوئیں ہیں مظاہرین نے اسرائیلی فوجیوں پر پتھراؤ کیا جبکہ اسرائیلی پولیس کی جانب سے مظاہرین کے خلاف فائرنگ کی گئی جس سے درجنوں نوجوان زخمی ہوگئے۔

ادھر اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی نے قدیم تاریخ علاقے میں امن کے قیام کےلئے دونوں اطراف پر زور دیا ہے۔

install suchtv android app on google app store