امریکا نے روس، ایران اور شمالی کوریا پر پابندیوں کا نیا بل منظور کر لیا

امریکی ایوان نمائندگان فائل فوٹو امریکی ایوان نمائندگان

امریکی ایوان نمائندگان نے روس، ایران اور شمالی کوریا پر پابندیوں کا نیا بل کثرت رائے سے منظور کر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان میں روس، ایران اور شمالی کوریا پر پابندیوں کے حوالے سے ووٹنگ ہوئی جس میں پابندیوں کے حق میں 388 اور مخالفت میں صرف دو ووٹ پڑے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان کے اراکین نے نئی پابندیوں سے متعلق ٹرمپ انتظامیہ کے تحفظات نظرانداز کر دیئے اور ریپبلکن اراکین نے بھی بل کے حق میں ووٹ دیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بل پر دستخط کرنے یا نہ کرنے کا ابھی فیصلہ نہیں کیا۔

پوٹن اور ٹرمپ میٹنگ کے بعد بھی امریکا چال بازی سے باز نہ آیا،،امریکی ایوانِ نمائندگان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تنقید کے باوجود روس پر نئی پابندیاں لگانے کے حق میں ووٹ دیا ہے۔ادھر روسی حکام نے نئی پابندیون کو افسوسناک قرار دیا ہے

سنہ 2016 کے امریکی صدارتی انتخاب میں مبینہ طور پر روس کی مداخلت کی وجہ سے سینیئر حکام اس کے ردعمل میں نشانہ بنیں گے۔یہ بل شاید امریکی صدر کی روس کے ساتھ تعلقات کو بہتر کرنے کی امیدوں کو مشکل میں ڈال دے گا۔

دو روز قبل امریکی کانگریس میں دونوں جماعتوں کے رہنما صدارتی انتخاب میں روس کی مبینہ مداخلت پر اس کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنے کے لیے قانون سازی پر رضامند ہوئے تھے۔ صدر کے دستخط سے قبل اس کو سینیٹ کی جانب سے منظوری ملنا ضروری ہے۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ابھی صدر ٹرمپ نے فیصلہ نہیں کیا کہ وہ اس بل کو ویٹو کریں گے یا نہیں۔روس کی امریکی انتخاب میں مبینہ مداخلت کے معاملے میں تحقیقات جاری ہیں اور اسی تناظر میں امریکی صدر نے ملک کے اٹارنی جنرل جیف سیشنز پر دباؤ بھی بڑھا دیا ہے۔

امریکی ایوان نمائندگان کی بھاری اکثریت نے ان اقدامات کی حمایت کی ہے جس کے ذریعے شمالی کوریا اور ایران پر بیلیسٹک میزائل کے تجربے کی وجہ سے پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

install suchtv android app on google app store