ہندوستان میں مسلمان باڈی بلڈر نوید پٹھان سرِعام قتل

  • اپ ڈیٹ:

ہندو جنونیوں نے ایک بار پھر نام نہاد سیکولر بھارت کے چہرے پر کالک مل دی، مہاراشٹر میں گینگسٹرز نے سفاکیت کی انتہاء کردی، مسلمان باڈی بلڈر نوید پٹھان کو سربازار تلواروں کے وار کرکے قتل کردیا گیا، فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، ساری دنیا بھارت کو تنقید کا نشانہ بنانے لگی۔

نہتے شخص پر تلوار کے وار پر وار، یہ پچھلی صدی کا کوئی فلمی سین نہیں، 21 ویں صدی میں بھارت کا مکروہ چہرہ ہے جہاں ہندو جنونیوں نے ظلم کی انتہاء کر رکھی ہے۔

اٹھارہ جولائی 2017 شام سوا 6 بجے مہاراشٹر کے علاقے میناس میں 8 سے 10 ہندو جنونی ہاتھوں میں تلواریں، آہنی راڈ اور ہاکیاں لہراتے ہوئے آئے، معروف بھارتی مسلمان باڈی بلڈر نوید پٹھان کو اٹھا کر جم سے باہر نکالا اور اس بری طرح مار مار کر بھرے بازار میں سفاکی سے قتل کیا کہ الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے۔

واقعے کے دوران معمول کا ٹریفک رواں دواں رہا، کسی کو جنونیوں کو روکنے کی ہمت نہیں ہوئی، جنونی لگاتار وار کرتے رہے، ایک جنونی کا کلیجہ تو آخر تک ٹھنڈا نہ ہوا۔

پولیس نے واقعے کے 7 ملزمان گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے، قریبی عمارت پر لگے سی سی ٹی وی کیمرے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، انسانیت پر لرزہ طاری کردینے والے اس واقعے پر ساری دنیا بھارت پر تھو تھو کر رہی ہے۔

install suchtv android app on google app store