اوباما ہیلتھ کیئر پروگرام کو ضرور بند کریں گے: ڈونلڈ ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ فائل فوٹو ڈونلڈ ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اوباما ہیلتھ کیئر پروگرام پر کڑی تنقیدکی۔ پروگرام کو بڑا جھوٹ قرار دیدیا۔امریکی صدر ٹرمپ کہتے ہیں اوباما کیئر پروگرام کی حمایت کرنے والے امریکیوں کا نقصان کر رہے ہیں، پروگرام لازمی بند کریں گے۔

ہیلتھ کئیر پروگرام سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر اوباما کے ہیلتھ کیئر پروگرام کے خلاف پھٹ پڑے، اوباما کیئر پروگرام کو امریکیوں کے لیے ڈراؤنا خواب اور تباہ کن قرار دے دیا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا جو لوگ اب بھی پروگرام کی حمایت کر رہے ہیں وہ امریکا کے شہریوں کا نقصان کر رہے ہیں۔ مہنگے منصوبے کی جگہ ہر صورت نیا ہیلتھ کئیر پروگرام لے کر آئیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کیا کہ اوباما ہیلتھ کئیر پروگرام امریکا کے میڈیکل سسٹم کے لیے نقصان دہ ہے۔ سنیٹر زہیلتھ بل پر بحث سے متعلق آج ووٹ دیں گے۔

صدر ٹرمپ نے ایک بیان میں یہ کہتے ہوئے اپنے پارٹیممبران پر دباو ڈالا تھا کہ یہ ان کی ڈیوٹی ہے کہ وہ اپنے ووٹرز سے کئے ہوئے وعدے پورے کرے۔

ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا۔ جو بھی سینیٹر ہیلتھ پروگرام پر بحث کیخلاف ووٹ دے گا وہ عوام کو یہ بتائے گا کہ وہ اوباما کے ہیلتھ کئر پروگرام کے ڈراونے خواب کیساتھ ہے۔

install suchtv android app on google app store