ترکی اور یونان کے مختلف شہروں میں 6.9 شدت کا زلزلہ

ترکی اور یونان کے مختلف شہروں میں 6.9 شدت کا زلزلہ فائل فوٹو ترکی اور یونان کے مختلف شہروں میں 6.9 شدت کا زلزلہ

ترکی کے دارالحکومت سمیت مختلف شہروں اور یونان میں 6.9 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ترکی کے دارالحکومت سمیت مختلف شہروں اور یونان میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے بعد سمندر میں غیرمعمولی لہریں بلند ہونا شروع ہوگئی ہیں۔

زلزلے ے جھٹکے یونان کے ڈوڈیکینیزجزائر اور ترکی کے ایجن ساحل پر محسوس کیے گئے۔ جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.9 ریکارڈ کی گئی ہے۔

انتظامیہ کے مطابق زلزلہ کا مرکز ترکی کے علاقے بودرم سے چار کلو میٹر جنوب میں تھا۔

زلزلے کے باعث یونانی جزیرے کوس میں مکان کی چھت گرنے سے دو افراد کی ہلاکت کی،جب کہ 100 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

install suchtv android app on google app store