مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوجی نے اپنے افسر کو گولی ماردی

مقبوضہ کشمیر میں ایک بھارتی فوجی نے کمانڈنگ افسر کو ایک موبائل کے تنازع پر گولی مار کر ہلاک کردیا۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ڈیوٹی پر موجود ایک فوجی موبائل استعمال کررہی تھے جس پر انھیں ڈانٹا گیا اور موبائل فون کو بھی ضبط کرلیا گیا۔

بھارتی فوج کی جانب سے کمانڈنگ افسر کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی اور ایک عہدیدار کا کہنا تھا کہ معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ مقبوضہ کشمیر میں تعینات فوجی پہلے ہی بداعتمادی کا شکار ہیں اور ایسے معاملات سےمزید سوالات اٹھتے ہیں۔ خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوجیوں کے حوالے سے ماضی میں رپورٹس آتی رہی ہیں کہ وہ شدید دباؤ کا شکار ہیں۔

رواں سال کے آغاز میں میں انڈین بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ایک اہلکار تیج بہادر نے فوجیوں کو دیے جانے والے ناقص المعیار کھانے اور بھوک کے حوالے سے شکایت کی تھی اور ایک ویڈیو بھی جاری کی تھی۔

بعد ازاں بی ایس ایف کے جوان تیج بہادر یادیو نے الزام عائد کیا تھا کہ اعلیٰ افسران اسے 'ذہنی ٹارچر' کا نشانہ بنارہے ہیں۔ بی ایس ایف اہلکار کی جانب سے شکایات سامنے آنے کے بعد تفتیش کی گئی تھی جس کی روشنی میں انھیں کورٹ مارشل کیا گیا تھا۔

تفتیشی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اہلکار نے جھوٹے الزامات لگائے تھے۔

کورٹ مارشل انکوائری میں 49 سالہ تیج بہادر کو ڈسپلن کی خلاف ورزی اور جھوٹے الزمات لگانے کا مرتکب ٹھہرا کر ملازمت سے برطرف کیا گیا جس کا مطلب یہ ہے کہ 20 سال فوج کی سروس کرنے کے باوجود وہ پنشن کا اہل نہیں ہوگا۔

install suchtv android app on google app store