امریکا کا شمالی کوریا کے بین البراعظمی بیلسٹلک میزائل کیخلاف کامیاب تجربہ

امریکا کا شمالی کوریا کے بین البراعظمی بیلسٹلک میزائل کیخلاف کامیاب تجربہ امریکا کا شمالی کوریا کے بین البراعظمی بیلسٹلک میزائل کیخلاف کامیاب تجربہ

امریکا نے بین البراعظمی بیلسٹلک میزائل کے خلاف پہلا کامیاب تجربہ کر کے شمالی کوریا کو ایٹمی جنگی دھمکیوں کا جواب دے دیا۔ تھاڈ میزائل جزیرہ ہوائی سے فائر کیا گیا۔ جس نے بیلسٹک میزائل کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

بیلسٹ میزائل سی 17 کے ذریعے فضا میں فائر کیا گیا۔ بیلسٹک میزائل نے ابتدائی سفر پیرا شوٹ کےذریعے کیا جس کےبعد تیزی سے ہدف کی طرف روانہ ہو گیا۔ جزیرہ ہوائی پر نصب تھاڈ میزائل سسٹم سے معلوم ہوتے ہی اینٹی میزائل چھوڑا گیا، جس نے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ امریکی حکام کےمطابق پانچ ہزار تک رینج کے بیلسٹک میزائل کے خلاف تھاڈ میزائل کا یہ پہلا تجربہ ہے۔

واضع رہے کہ شمالی کوریا نے 4 جولائی کو بین البراعظمی میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔

install suchtv android app on google app store