شمالی کوریا نے ایک اور میزائل کا تجربہ کیا ہے، جنوبی کوریا

شمالی کوریا نے ایک اور میزائل کا تجربہ کیا ہے، جنوبی کوریا شمالی کوریا نے ایک اور میزائل کا تجربہ کیا ہے، جنوبی کوریا

جنوبی کوریا نے الزام عائد کیا ہےکہ شمالی کوریا نے ایک اور میزائل کا تجربہ کیا ہے، جنوبی کوریا کے مطابق یہ بیلسٹک میزائل کا نیا تجربہ ہے۔

جنوبی کوریا نے یہ بھی الزام لگایا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے یہ میزائل مغربی علاقے سے سی آف جاپان میں فائر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے آئے دن میزائل تجربات کی اطلاعات آتی رہتی ہیں جن سے خطے میں تناؤ کی کیفیت طاری رہتی ہے۔

اس سے قبل گزشتہ ماہ امریکا کی جانب سے شمالی کوریا کے میزائل تجربے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

امریکی حکام کا کہناتھا کہ شمالی کوریا نے اپنے ایک اور راکٹ انجن کا تجربہ کیا ہے،جس کا تعلق بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کی تیاری سے ہو سکتا ہے۔

install suchtv android app on google app store