مسلمانوں کے اعزاز میں عید پارٹی منسوخ، ٹرمپ نے روایت توڑی دی

مسلمانوں کے اعزاز میں عید پارٹی منسوخ، ٹرمپ نے روایت توڑی دی مسلمانوں کے اعزاز میں عید پارٹی منسوخ، ٹرمپ نے روایت توڑی دی

مسلم دشمنی میں پیش پیش امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلمانوں کے اعزاز میں افطار ڈنر اور عید پارٹی کا انعقاد نہ کر کے وائٹ ہاؤس کی بیس سالہ روایت توڑی دی۔ امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے بھی عید پارٹی کا اہتمام نہیں کیا گیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں افطار ڈنر اور عید پارٹی کی 20 سالہ روایت توڑ دی ہے۔ 1996ء کے بعد یہ پہلی بار ہے جب وائٹ ہاؤس میں افطار ڈنر اور عید پارٹی کا اہتمام نہیں ہوا۔ وائٹ ہاؤس میں افطار پارٹی کا آغاز صدر بل کلنٹن نے 1996ء میں کیا تھا جسے جارج ڈبلیو بش اور براک اوباما نے برقرار رکھا، لیکن ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی مسلم دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ روایت توڑ دی۔ دوسری جانب برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق اس روایت کو 1805ء میں امریکا کے تیسرے صدر نے شروع کیا تھا۔

امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے بھی عید کے موقع پر ڈنر کا اہتمام کیا جاتا تھا جس میں صحافی اور مسلمان ملکوں کے سفیر مدعو ہوتے تھے لیکن ٹرمپ انتظامیہ نے اس روایت کا بھی خاتمہ کر دیا۔

install suchtv android app on google app store