موصل کے شہریوں کی داعش سے آزادی کے بعد پہلی عید

موصل کے شہریوں کی داعش سے آزادی کے بعد پہلی عید موصل کے شہریوں کی داعش سے آزادی کے بعد پہلی عید

عراق کے شہر موصل کے رہنے والے شہری داعش سے آزادی کے بعد پہلی عید منا رہے ہیں۔ جگہ جگہ جھولے اور کھانے پینے کی چیزوں سے بچوں کی عید کی خوشیاں دوبالا ہو گئیں جبکہ بازاروں میں بھی رونق لگی رہی۔

عراقی شہر موصل کے باسی داعش سے آزادی کے بعد پہلی عید منا رہے ہیں۔ شہر کی گلیوں میں تین سال بعد عید کی رونقیں لوٹ آئی ہیں۔ رنگ برنگے کپڑوں میں ملبوس بچے کھل کر عید منا رہے ہیں۔ جگہ جگہ بچے جھولے جھولتے اور خوشیاں مناتے نظر آئے۔ شہر کے بازاروں میں بھی عید کا جشن نمایاں ہے۔

دوسری جانب ریسٹورنٹس میں بھی لوگوں کا رش لگا ہوا ہے جہاں کھانے پینے کے علاوہ لوگ روایتی حقےسے بھی لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ خیال رہے گزشتہ سال شروع کیے گئے آپریشن کے بعد داعش اب موصل شہر کی صرف تین کالونیوں تک محدود ہو کر رہ گئی ہے۔

install suchtv android app on google app store