دبئی: پاکستانی شہری نے 10 کروڑ 48 لاکھ روپے کی لاٹری جیت لی

پاکستانی شہری نے دبئی ایئرپورٹ پر 10 لاکھ ڈالر (10 کروڑ 48 لاکھ روپے) کی لاٹری جیت لی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی شہری شاہ زیب اختر نے دبئی ایئرپورٹ پر ڈیوٹی فری ملینیم ملینیئرز میں قرعہ اندازی نمبر 246 میں ٹکٹ نمبر 3337 خریدا اور لاٹری جیتنے والوں کی طویل فہرست میں شامل ہوگئے۔

منگل کی صبح قرعہ اندازی میں انہوں نے ایک ملین یعنی 10 لاکھ امریکن ڈالر کی لاٹری جیت لی، یہ رقم پاکستانی روپوں میں 10 کروڑ 48 لاکھ 44 ہزار روپے بنتی ہے۔

برطانیہ میں رہائش پذیر پاکستانی شہری شاہ زیب اختر کو لاٹری جیتنے کا علم نہیں تھا بعد میں انتظامیہ نے انہیں بتایا۔

خیال رہے کہ یہ قرعہ اندازی ہر ماہ دو بار ہوتی ہے، شاہ زیب اختر 13 ویں پاکستانی شہری ہیں جن کا ملینیم ملینیئر پروموشن میں 10 لاکھ ڈالر کا انعام نکلا ہے، اس لاٹری کی رقم درہم کے بجائے ڈالر میں ہے۔

install suchtv android app on google app store