افغانستان کے شہر جلال آباد میں بم دھماکہ، جج سمیت 8 افراد ہلاک

افغانستان کے شہر جلال آباد میں بم دھماکہ، جج سمیت 8 افراد ہلاک فائل فوٹو افغانستان کے شہر جلال آباد میں بم دھماکہ، جج سمیت 8 افراد ہلاک

افغانستان کے شہر جلال آباد میں بم دھماکے کے نتیجے میں جج سمیت 8 افراد ہلاک اور تین افراد زخمی ہو گئے۔

افغانستان کے شہر جلال آباد میں نامعلوم حملہ آوروں نے جج کو نشانہ بنانے کیلئے بم دھماکا کیا، دھماکے میں جج سمیت 8 افراد مارے گئے جبکہ 3 افراد زخمی ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا جبکہ بم ڈسپوزل سکواڈ کا عملہ بھی موقع پر موجود ہے جو دھماکے کی نوعیت کا اندازہ لگانے اور شواہد جمع کرنے میں مصروف ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر یہی لگتا ہے کہ دھماکے میں جج کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں، دھماکا بہت زور دار تھا جس سے گاڑیوں اور عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

install suchtv android app on google app store