افغان اہلکار کی فائرنگ سے 4 امریکی فوجی ہلاک

افغان اہلکار کی فائرنگ سے 4 امریکی فوجی ہلاک افغان اہلکار کی فائرنگ سے 4 امریکی فوجی ہلاک

افغانستان کے صوبے بلخ میں افغان اہلکار نے فائرنگ کر کے 4 امریکی فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے بلخ کے شہر مزار شریف میں واقع فوجی کیمپ شاہین میں افغان سپاہی نے فائرنگ کر کے 4 امریکی فوجیوں کو ہلاک کر دیا تاہم امریکی حکام نے فوجیوں کی ہلاکت کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان اہلکار کی فائرنگ سے 4 فوجی زخمی ہوئے جنہیں امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ جوابی کارروائی میں افغان اہلکار مارا گیا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں ایک افغان کمانڈو نے فائرنگ کر کے 3 امریکی فوجیوں کو ہلاک کر دیا تھا جس کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی تھی۔

install suchtv android app on google app store