لندن میں گرینفل ٹاور آتشزدگی پر احتجاج، حکومت کیخلاف نعرے بازی

لندن میں گرینفل ٹاور آتشزدگی پر احتجاج لندن میں گرینفل ٹاور آتشزدگی پر احتجاج

لندن کے گرینفل ٹاور آتشزدگی پر عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا۔ ہزاروں افراد متاثرین کے حقوق کیلئے سڑکوں پر نکل آئے۔حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔

لندن کی عمارت میں لگنے والی آگ پر مبینہ حکومتی بے حسی کے خلاف سیکڑوں عوام سڑکوں پر نکل آئے اورٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ کے باہر شدید احتجاج کیا۔

مظاہرین نے مقامی ٹاؤن ہال عمارت پر دھاوا بول دیا اور وزیر اعظم کی گاڑی روک کر شدید نعرے بازی کی۔ پچاس سے ساٹھ مظاہرین نے کنزنگٹن اور چیلسی ٹاون ہالز میں بھی داخل ہونے کی کوشش کی جہاں وزیر اعظم ٹریزا مے متاثرین سے اظہار ہمدردی کے لیے موجود تھیں مظاہرین نے بے گھر متاثرین کے لیے فوری امداد کا مطالبہ کیا ہے۔

لیٹمر کرسچن سنٹر کے سامنے سینکڑوں افراد نے موم بتیاں روشن کر کے آتشزدگی کے متاثرین کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔ لوگوں نے ہاتھوں میں ہاتھ لے کر دو منٹ کی خاموشی اختیار کی۔ اجتماع میں کئی افراد دل دوز حادثے پر زار و قطار روتے نظر آئے۔

ادھر ٹریزا مے نے آگ کے متاثرین کے لیے پچاس لاکھ پاؤنڈز کی امدادی رقم کا اعلان کیا ہے۔علاوہ ازیں مغربی لندن کے چوبیس منزلہ گرینفل ٹاور میں لگنے والی آگ سے ہلاکتوں کی تعداد تیس ہو گئی ہے۔ پولیس کے مطابق اب تک کے شواہد کے مطابق آگ کسی نے جان بوجھ کر نہیں لگائی۔

install suchtv android app on google app store