سیاسی کشیدگی کے باعث امارات نے قطری اور صومالی قاری کو قرآنی مقابلے سے نکال دیا

حکومت امارات نے رمضان المبارک میں منعقد ہونے والے قرآنی مقابلے میں قطری اور صومالی قاری کو مقابلے سے نکال دیا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق متحده عرب امارات نے قرآن پاک کی مقدس محفل کو سیاسی جنگ سے آلودہ کرتے ہوئے قطری اور صومالی قاری کو قرآنی مقابلے میں شرکت کرنے سے روک دیا۔

ذرائع کی مطابق قاری "اسماعیل عمر مادرا" مقابلے سے بےدخل ہونے کے بعد اپنے وطن صومالیہ لوٹ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ قاری مقابلے میں جیتنے والے تھے۔

امارات کی اس تنگ نظری پر دنیا کے ماہرین مذمت کر رہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ قرآن پاک کی تلاوت کے اس مقابلے کو سیاست سے دور رکھنا چاہیئے تھا۔

یاد رہے کہ صومالیہ کی حکومت نے قطر اور سعودی عرب سیمت 7 ممالک کے درمیان تنازع میں کسی بھی فریق کی حمایت نہیں کی تهی۔

install suchtv android app on google app store